قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے دورہ کابل ملتوی ہونے پر افغان اسپیکر وچیئر مین سینیٹ نے اسپیکر اسد قیصر سے ہنگامی طور پر رابطہ کیا

Apr 08, 2021 | 21:55

ویب ڈیسک

 قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے دورہ کابل ملتوی ہونے پر افغان اسپیکر وچیئر مین سینیٹ نے اسپیکر اسد قیصر سے ہنگامی طور پر رابطہ کیا ہے ۔ افغان  پارلیمان کے سربراہان نے سپیکرقومی اسمبلی سے ٹیلیفو ن پر وضاحت کی کہ پاکستانی وفد کا جہاز سیکیورٹی خدشات کے باعث  کابل ہوائی اڈے پر نہیں اتر سکا جس پر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے پاکستان کے ارکان پارلیمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق  افغان چئیرمین سینیٹ فضل ہادی مسلم یار اور اسپیکر ولوسی جرگہ میر رحمان رحمانی نے  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کئے  اور ان سے پاکستان کے پارلیمانی وفد کا دورہ ملتوی ہونے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ سربراہان افغان پارلیمنٹ نے بتایا کہ پاکستانی پارلیمنٹ وفد کا جہاز سیکیورٹی خدشات کے باعث کابل ائیر پورٹ پر نہ اتر سکا۔اسپیکر ولوسی جرگہ نے کہا کہ  پاکستانی وفد کی سیکیورٹی ہرچیز پر مقدم ہے۔ امید ہے بہت جلد پاکستان کا پارلیمانی وفد کابل کے دورے پر آئے گا جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وہ  سیکیورٹی صورتحال بہترہونے پر جلد افغانستان جائیںگے۔ انہوں  نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا ر ہے گا  اور ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستانی وفد کے جہاز کو کابل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

مزیدخبریں