لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا، 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں اس وقت آئینی بحران ہے، سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لے کر تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، ساری صورتحال میں عدالت ملزم کی حاضری معافی کی درخواست سے مطمئن ہے، عدالت ملزم شہباز شریف کی 1 روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے، شہباز شریف آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل دیں، ملزمان کو چالان کی تمام کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں۔