اوکاڑہ: بیر کھانے سے دادا پوتا جاں بحق‘ 3بہن بھائیوں کی حالت غیر 


اوکاڑہ +رینالہ خورد(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ کے نواحی گائوں میں مبینہ طورپر بیر کھانے سے دادا پوتا جاں بحق ہوگئے۔ تین بہن بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ کھائے جانے والے بیروں پر زہریلی سپرے کے ہونے کاخدشہ ہے۔ اوکاڑ ہ کے نواحی گائوں چک نمبر 5/1L کا 70 سالہ رہائشی بابا حنیف گھر والوں کے لئے بیر لے کر آیا۔ بیر بابا حنیف نے خود بھی کھائے اور اس کے گھر میں موجود 8سالہ پوتے مبشر ولد محمد ریاض اور دوسرے تین بچوں زین، سکندر اورکرن نے بھی کھائے۔ بیر کھاتے ہی ان کی حالت غیر ہوگئی۔ بابا حنیف اور اس کا پوتا مبشر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔  جاں بحق ہونے والے دادا پوتا اور متاثرہ تین بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن