انارکلی دھماکہ‘ ملزم سیف 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

Apr 08, 2022


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انار کلی بم دھماکہ کے گرفتار ملزم سیف الرحمان کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے۔ اس کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی، ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں