لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے ناراض رکن اور سربراہ ترین گروپ جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔اس بات کا انکشاف ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین رواں ماہ 10 اپریل کو پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ ان کی واپسی کے بعد ملکی سیاست نیا رخ اختیار کرے گی۔
جہانگیر ترین روبصحت ‘ پرسوں کو پاکستان پہنچیں گے ‘ عون چوہدری
Apr 08, 2022