خرطوم (آئی این پی)گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوڈان میں سوشل میڈیا پر ایک سوڈانی صحافی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواہے جس میں اسے ایک سیاستدان پر اس وقت جوتا پھینکتے دکھایا گیا جب وہ ایک پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ویڈیو پر خاتون صحافی کی حمایت اور مخالفت میں ر د عمل سامنے آیا ہے۔یہ بات سوڈانی نیوز ایجنسی کی ایک کانفرنس کے موقع پر صحافی صفا الفحل کی مداخلت کے دوران سامنے آئی۔