افغانوں کی طرح روس یوکرائینوں کو بھی سمجھنے میں  غلطی کر بیٹھا ہے‘بروس ریڈل


نیویارک (آئی این پی) سی آئی اے میں اہم پوزیشنوں پر تعینات رہنے والے سابق اہلکار بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ "روس نے 1980ء  کی دہائی میں جس طرح افغانوں کو سمجھنے میں غلطی کی تھی، ایسا لگتا ہے کہ آج ایک بار پھر وہ یوکرینیوں  کو سمجھنے  میں  غلطی کر بیٹھا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے  گفتگو میں بروس ریڈل کا کہنا تھا کہ "اس ناکامی میں ستم ظریفی یہ ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے والا پیوٹن سوویت یونین کے ٹوٹنے کے جواز کے طور پر اپنی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے. اس واقعہ کو اس نے "صدی کی سب سے بڑی جغرافیائی سیاسی تباہی" قرار دیا ہے.  کچھ ایسی ہی غلطیاں، جنہوں نے سوویت رہنماؤں کو ان کی سلطنت کے خاتمے تک پریشان کیے رکھا، پیوٹن آج پھر انہیں دہرانے نکل پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن