لاہور (نیوز رپورٹر) خاتون اول کی دوست فرح خان ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے سسر اور اپوزیشن کے اجلاس میں شریک رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اقبال گجر نے ان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے مئوقف اپنایا کہ فرح کا شوہر میرا بیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کو باغی کر کے شادی کی تھی، یہ خواتین کا ایک گروہ ہے جو ابھرتے ہوئے سٹارز کو قابو کر لیتا ہے۔ فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا۔ انکے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیٹے کی پہلی بیگم بیٹیوں کی طرح اور قریبی رشتہ دار ہے۔ بچے بھی ہیں اور میں ان کا سرپرست ہوں تو انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں؟۔