اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے پر خوش آمدید کہوں گا۔ امید ہے کہ عمران خان بطور قائد حزب اختلاف جمہوری کردار ادا کریں گے۔