عمران خان پانچ روز میں  تیسری دفعہ وزیر اعظم بن گئے

Apr 08, 2022

رحیم یار خان (احسان الحق سے ) عمران خان صرف پانچ روز میں تیسری دفعہ وزیر اعظم بن گئے۔یاد رہے کہ تین اپریل کو جب وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کی تو وہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت عبوری وزیر اعظم نامزد کر دیا  جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جب اسمبلیاں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تو عمران خان دوبارہ منتخب وزیر اعظم بن گئے اس طرح عمران خان پانچ روز میں تین دفعہ وزیر اعظم بننے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔

مزیدخبریں