اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ریڈ زون کو موجودہ حالت میں تاحکم ثانی سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس پنجاب پولیس کے پی کے پولیس رینجرز ایف سی کے دستے الرٹ کئے گئے ہیں۔ ہفتہ 9 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک کے روز پہلے سے نافذ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا۔ اسلام آباد کی سکیورٹی کا فضائی جائزہ بھی جاری رہے گا۔ اینٹی رائٹ فورس اور پولیس کی ایلیٹ فورس بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں۔