وفاق اور پنجاب کے ڈپٹی سپیکرز درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی 


اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو لفظی جنگ کے نتیجے میں بلاک کردیا۔دوست محمد مزاری نے ٹوئٹر پر قاسم سوری کی ٹائم لائن کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہیں بلاک دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے دوست مزاری نے ایموجی کا اضافہ کیا اور ساتھ’’ یہ ہے سوری ‘‘لکھا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔قاسم سوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ قاسم خان آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کیلئے خون میں وفا،بہادری چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن