بیجنگ(شِنہوا)چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے اپنے دورے پر اصرار کرتی ہیں، تو وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مضبوط اورسخت اقدامات اٹھائے گا جس کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ڑا لیجیان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان تین مشترکہ بیانات کے ضوابط پر قائم رہے اور پیلوسی کا تائیوان کا دورہ فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔
چین کا امریکہ سے نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ
Apr 08, 2022