ویانا(شِنہوا)آسٹریا نے سفارتی حیثیت سے مطابقت نہ رکھنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 4 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکرنے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ٹویٹر پربتایا کہ جن سفارتکاروں کو بے دخل کیا جائے گا ان میں ویانا میں روسی سفارتخانے کے تین اہلکار اور سالزبرگ میں روسی قونصلیٹ جنرل کا ایک اہلکار شامل ہے۔وزارت نے کہا کہ روسی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں 12 اپریل سے قبل آسٹریا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آسٹریا نے 4 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا
Apr 08, 2022