چین کے سیٹلائٹ گرانڈ اسٹیشن نے لینڈ سیٹ-9 سیٹلائٹ سے ڈیٹا وصول کرنا شروع کردیا

Apr 08, 2022


بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گرانڈ اسٹیشن نے لینڈ سیٹ-9 سیٹلائٹ سے  بھیجے جانے والے اعدادوشمارکو وصول کرنے اسے پراسیس اورآگے تقسیم کرنے کی صلاحیت باضابطہ طور پر حاصل کر لی ہے۔چائنہ اکیڈمی آف سائنسز کے ایرو اسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اسٹیشن 1986 سے لینڈ سیٹ-5 سے ڈیٹا حاصل  کررہا ہے  اور صارفین کے لیے لینڈ سیٹ-7 اورلینڈ سیٹ-8 سے  مشاہداتی ڈیٹا بھی فراہم کررہا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے مطابق سیٹلائٹ گرانڈ سٹیشن کے  پانچ برانچ اسٹیشن ہیں جن میں سے چار چین میں اور ایک آرکٹک میں ہے۔ بیجنگ، سنکیانگ اور ہائی نان کے اسٹیشنز نے لینڈ سیٹ-9 سیٹلائٹ کی بین الاقوامی گرانڈ اسٹیشن کی سرٹیفیکیشن مکمل کر لی ہے۔لینڈ سیٹ-9 سیٹلائٹ کو گزشتہ سال ستمبر میں لانچ اور اس نے اس رواں سال جنوری میں کام شروع کیا تھا۔

مزیدخبریں