اسپریم کورٹ نے آئین کی دھجیاں بکھیرنے کا راستہ روک دیا:طار ق وحید بٹ

Apr 08, 2022

 
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر طارق وحید بٹ ،جنرل سیکرٹری نوید کنول ،سینئر نائب صدر پرویز چوہدری,ایڈیشنل سیکرٹری مبشر مغل ،عمیر سلیم ،انفارمیشن سیکرٹری راجہ عبدالرئوف ،خواجہ راحت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بھی اس فیصلے سے بحال ہوئی جس کی وجہ سے ملکی معیشت اور کاروباری سرگرمیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں موجودہ حکمران عوام کے دلوں سے بھی اتر چکے ہیں بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر بہترین حکومتی امور انجام دیں گے سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین پاکستان کی حکومت کی جانب سے دھجیاں بکھیرنے کا راستہ روک دیا گیا ہے ہم تاجر برادری اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں نئے جذبے سے مزید محنت کریں گے۔

مزیدخبریں