فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائیاں مختلف فوڈ پوانٹس کو جرمانے 


 ملتان(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے ملتان اور وہاڑی میں گھی فیکٹری، بیکریز، پاپڑ فیکٹریز اور آئسکریم یونٹس پر چھاپے مارے۔ 40 لٹر زائدالمعیاد مشروبات، 20 لٹر رینسڈ آئل، 10 کلو پھپھوندی زدہ خوراک، 12 کلو کھلے و ایکسپائرڈ اجزائ￿  تلف کردیے۔وہاڑی بناسپتی گھی کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کے استعمال گھی فیکٹری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔ وہاڑی میں قلفیوں میں برکس ویلیو کی کمی، حشرات کی بھرمار پر آئسکریم پروڈکشن یونٹ کو 30 ہزار جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان میں کھلے اجزائ￿  کے استعمال، آئل تبدیل نہ کرنے پر 2 پاپڑ فیکٹریوں کو 30، 30 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔
 ملتان  کھانوں میں غیر معیاری اجزائ￿  کے استعمال، صفائی نہ ہونے پر 5 ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر 70 ہزار کے جرمانے کردیے گئے۔ طویل آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 20 فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیا کو چیک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران کھلے اجزائ￿ ، غیر معیاری فلیورز اور دیگر مضرصحت خوراک تلف کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نا اترنے والوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن