کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 15اپریل سے ہوگا ،رحمت اللہ شیخ 


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پندرہ اپریل سے منعقد ہونے والے سات روزہ کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، ٹورنامنٹ میں سات ٹیمیں جس میں پولیس، رینجرز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کا انعقاد کوکن گراؤنڈ بہادرآباد میں کیا جائیگا ٹورنامنٹ کے انتظامات بلدیہ شرقی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن