مظفر آباد(آئی این پی) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)اپنے پہلے ہی سیزن کے بعد مشکل میں گھر گئی۔ آزاد جموں و کشمیر کے احتساب بیورو نے پہلے سیزن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کے پی ایل کے پہلے سیزن میں مناسب کارروائی کے بغیر مشکوک کمپنیوں کو ٹھیکوں کی پیشکش کی گئی۔احتساب بیوروکی طرف سے اس معاملے میں آزاد جموں و کشمیر کی وزارت کھیل، نوجوانان و ثقافت سے بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے پی ایل کا افتتاحی سیزن گزشتہ سال اگست میں مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا تھا۔ اگرچہ یہ ٹورنامنٹ انتہائی کامیاب رہا تھا ، جس نے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک بڑے لیول پر کھیلنے کا موقع فراہم کیا تھا تاہم جس انداز میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، اس پر بعد ازاں سوالات اٹھنے شروع ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق احتساب بیورو نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی کے پی ایل کے قانونی جواز سے متعلق وضاحت مانگی ہے اور پوچھا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس منعقد کرانے میں پی سی بی کا کیا کردار ہوتا ہے؟
کے پی ایل پہلے ہی لیزن کے بعد مشکل میں پھنس گئی
Apr 08, 2022