ماہ رمضان المبارک میں ہر شخص کو اپنامحاسبہ کرناچاہئے،محمدسلیم ترابی


کراچی (  نیوز رپورٹر ) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اپنے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کی ساعتیں عطاکی ہیں،ہم حضورنبی کریم حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کے غلام ہیں اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اس ماہ مبارک کا احترام کریں اور اس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالامال ہونے کی بھرپورکوششیں کریں ۔خدائے بزرگ وبرترکے حضورعاجزی وانکساری کے ساتھ پیش ہوکر اپنے والدین ،عزیزواقارب، دوست احباب ،امت مسلمہ کی مغفرت وبخشش کے لئے دعاکریں۔

ای پیپر دی نیشن