حیدرآباد شہر میں بجلی کاشدیدبحران پیداہوگیا


پنگریو(نامہ نگار) حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی ( حیسکو) پنگریو کی جانب سے ماہ رمضان میں بھی شہر کے تمام ٹرانسفارمروں کے فیوز منقطع کرکے شہرکی بجلی غیراعلانیہ طورپردن بھربندرکھنے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے جس کی وجہ سے شہر میں بجلی کاشدیدبحران پیداہوگیا ہے اوربجلی پرچلنے والاکاروباربری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ دیگرمعمولات بھی متاثرہوگئے ہیں دن بھربجلی بندرہنے کے باعث روزہ داروں کوشدیدمشکلات اورپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے بجلی کی اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے  بجلی کے اس مصنوعی بحران پر شہری سراپااحتجاج بن گئے ہیں تاجر اورسیاسی وسماجی تنظیموں نے کہا ہے کہ حیسکوپنگریوکاعملہ بجلی چوری کرانے میں ملوث ہے اپنی اس چوری کوچھپانے اورگرڈاسٹیشن کے میٹر کی ریڈنگ کم رکھنے کے لیے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسہارالیاجارہاہے ۔
جس کی وجہ سے ہزاروں شہریوں خاص طور پر روزہ داروں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا  پڑ رہا ہے ۔ان سیاسی وسماجی اور تاجر تنظیموں  نے پیپکوکے سی ای او اور وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے پنگریومیں ماہ رمضان میں بجلی کے طویل مصنوعی بریک ڈائون  کا نوٹس لیا جائے اوراپنی چوری چھپانے کے لئے ٹرانسفارمرزکے فیوز منقطع کرنے والے حیسکو عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر پنگریو شہرمیں  شٹرڈائون ہڑتال کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن