حکومت نے کراچی کو پھر چوروں، ڈاکووں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا : تنظیم تاجران

Apr 08, 2022

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)آل کراچی تاجرالائنس کی جنرل سیکرٹری طاہرسربازی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو کراچی سمیت پورے ملک کے پریس کلب کے سامنے سخت سے سخت احتجاج کرینگے صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا نائب صدر میاں فضل الرحمن اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت نے پھر کراچی کو چوروں ڈاکووں اور دہشت کردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا کہ عزت دار طبقہ تاجر برادری کو اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ جو بھی حق کی بات اور اپنے برادری کی تحفظ کی بات کریگا تو اس کو گولی مار دی جائے گی ۔انہوں نے کہا تاجر باعزت طبقہ ہے اور وہ ریاست کو چلانے کیلیے ٹیکس دیتا ہے لیکن تاجر کو جواب میں کیا ملتا ہے موت ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان  آل کراچی تاجر الائنس کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

مزیدخبریں