نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی خدمت کیلئے میدان عمل میں اترے گی: ناظم شوکت 

Apr 08, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 199 صوبائی ارکان اسمبلی کی تائید اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں ۔پی ٹی آئی کا دور حکومت تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ مہنگائی‘ بیروزگاری اور لاقانونیت سے غریب عوام تنگ آ گئے۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن دوبارہ نئے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے میدان عمل میں اترے گی۔ 

مزیدخبریں