ہیلتھ کارڈ کے ذریعے خواتین اساتذہ و ملازمین کو طبی سہولیات میسر آئینگی: پروفیسر ڈاکٹر کنول امین 

Apr 08, 2022

لاہور(لیڈی رپورٹر، سپیشل رپورٹر) وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے سے خواتین اساتذہ و ملازمین کو طبی سہولیات میسر آئیں گی، بلا تفریق گریڈز تمام ملازمین کو یہ کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چغتائی لیبز کیساتھ پنک ویمن کارڈ کی فراہمی کے معاہدے کی تقریب کے دوران کیا۔ پنک ہیلتھ کارڈ کے تحت چغتائی لیب یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ اور ملازمین کو ٹیسٹ کی مد میں 50 فیصد تک رعایت دیگی۔ پنک ہیلتھ کارڈ یونیورسٹی کے تمام اساتذہ و ملازمین میں مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس معاہدے سے یونیورسٹی میں تعینات 200 سے زائد خواتین کو طبی سہولت میسر آئے گی۔ 

مزیدخبریں