رمضان پیکج کے نام پر حکومت نے عوام کو لولی پاپ دیا : ذکراللہ مجاہد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے نام پر حکومت نے عوام کو لولی پاپ دیا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت کا غریب عوام کو ریلیف دینے کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ غریب آدمی اس مبارک ماہ کے اندر بھی سستی اشیاء سے محروم ہوچکا ہے اور مزید ظلم یہ ہے کہ ناقص اشیاء خریدنے پر مجبور ہے اور ناقص اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فوڈ بنک کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکراللہ مجاہد نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء کی مہنگے داموں میں فروخت انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ بدقسمتی سے ملک کے اندر جب بھی کوئی تہوار آتا ہے تو مافیا بے لگام ہو جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں مذہبی تہواروں پر عوام خاص ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال نے ملکی معیشت اور غریب عوام کا برا حال کردیا ہے۔ڈالر ملکی کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی ملک کی تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔امیر لاہور نے کہا کہ حکمران اور اپوزیشن اقتدار کی لڑائی میں مصروف جبکہ عوام مہنگائی، بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان فاقوں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ہی عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...