کاہنہ:انسٹالمنٹ کی آڑ میں سود کا دھندہ کھلے عام جاری

Apr 08, 2022

کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ اورگردو نواح کے علاقوں میں سود خور مافیانے درجنوں افراد سے معمولی رقم دیکر مکانات اور جائیدادیں ہتھیالی ہیں جبکہ مافیا کی اکثریت کا انسٹالمنٹ کے کاروبار کی آڑمیں سود کا دھندہ کھلے عام جاری ہے۔ متاثرہ شہری امین بھٹی نے سنان الٰہی وغیرہ ملزمان سے سود پر رقم لی جواصل رقم کے علاوہ 8 لاکھ سے زائدسود سمیت لوٹادی مگر مزید رقم دینے سے انکار پران کے دفتر آئے غنڈہ گردی کی اورگن پوائنٹ پر 7 لاکھ روپے زبردستی چھین کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج مگر انوسٹی گیشن افسرنے ملزمان سے ملی بھگت کرکے مدعی مقدمہ کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا جس پر صحافتی تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے تھانہ کاہنہ کے باہر انوسٹی گیشن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔انہوں نے سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں