لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردوں کے داخلے کے پیش نظر پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز شہربھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔ شہر کے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارات ،بس و ویگن سٹینڈز اور کاروباری و تجارتی مرا کز اور بازاروںمیں سفید پارچات میں نفری تعینات تھی۔ اہلکارمشکوک اور بڑی گا ڑیوں کو روک کر چیک کرتے رہے جبکہ شہرمیں پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا ۔علاوہ ازیں آ ج ماہ رمضان میں پہلے جمعتہ المبارک میںنماز جمعہ کے وقت مسا جد،امام بار گا ہو ںاور نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیو ر ٹی کے سخت انتظا مات کے علاوہ دینی درسگاہوں،مسا جداورامام بار گا ہو ںکی انتظامیہ کو اپنے طور پر بھی سخت سکیو ر ٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نمازجمعہ کیلئے مساجد اور امام بار گا ہو ں میں نما ز یوں کو میٹل ڈ یٹکٹر سے تلا شی لے کر اندرداخل ہونے دیا جا ئے گا۔اہم مساجد سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر ماہرنشانہ باز بندوقچی تعینات کئے جائیں گے۔