لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے گزشتہ ماہ مارچ میں مختلف وارداتوں اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2ہزار 767جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ہے ۔مختلف ڈکیٹ گینگز کے13 ممبران کے قبضے سے 9لاکھ29ہزار روپے مالیت کا لوٹا ہوامال برآمدکیا گیا۔ کیٹیگری اے، بی کے347اشتہاری مجرمان جبکہ937عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 454 ملزمان گرفتار کرکے32 رائفلز، 2کلاشنکوف، 17بندوقیں،377 ریوالوروپسٹلزاور2444 گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف585مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے4کلو981گرام ہیروئن، 285 کلو گرام سے زائدچرس،ایک کلو 599 گرام آئس،8 کلو گرام افیون اور3571 بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔مساجد وامام بارگاہوں پر تعینات تمام جوان الرٹ رہیں۔