راشد خان افطاری تیار کرنے لگے 

لاہور (سپورٹس ڈیسک )افغان کرکٹر راشد خان نے  ٹوئٹر پر  ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھانا بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ راشد خان بڑے ہی پْراعتماد انداز میں چکن کڑی بنا رہے ہیں اور ویڈیو میں اْنہوں نے مداحوں کی آسانی کیلئے مکمل ترکیب دکھائی۔راشد خان نے بتایا کہ وہ افطاری کیلئے افغان چکن کڑی بنا رہے ہیں۔ ٹوئٹ پر راشد خان کے دْنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں کرکٹر کو کچھ مشورے بھی دیے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن