رمضان المبارک :55مقدمات درج،117افرادگرفتار ،29 لاکھ کے جرمانے 

لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق رمضان المبار ک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کیلئے 1279 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے14 ہزار606 انسپکشنز کیں۔1940اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں ،جن پر55مقدمات درج ہوئے اور117افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر29 لاکھ43 ہزار901 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع سیالکوٹ میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 38لاکھ25ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ جبکہ سب سے کم جرمانہ ضلع قصور میں 500 روپے عائد ہوا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئے 1455انسپکشنز کی گئیں، 100 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کیلئے 161مقامات پر چھاپے مار گئے۔گندم کے 4200تھیلے برآمد کیے گئے۔ جبکہ ایک گودام کو سیل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن