کامرہ کینٹ(انٹرویو: نثار علی خان)ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو نے کہا ہیکہ پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی ماہ رمضان کے دوران پانچ روپے سے لیکر 100روپے تک کی سبسڈی دی جا رہی ہے ، اس میںچینی ،آٹاپھل،سبزیاں، گھی ،دالیں، کھجوری، ڈرنکس اور دیگراشیائے خوردنوش شامل ہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشو ں پر ناصرف جرمانے عائد کر رہے ہیں بلکہ انہیں جیل بھی بھیج رہے ہیں،میڈیا کا کردار بہت اہم ہے جس کی نشاندہی پر صحیح معلومات عوام اور مسائل ہم تک پہنچتے ہیں، صحافیوں کی درست نشاندہی پرعوامی مسائل میں کمی آتی ہے ، وہ سستا رمضان بازار حضرو کے دورے کے بعد نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان،اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب انجم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سیرمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔