مری(نامہ نگار خصوصی) طوفانی مہنگائی کے جن کوقابو کرنے میںوفاقی وپنجاب حکومت ،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سمیت تمام ادارے مکمل ناکام ہو چکے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی فعال نہیں ہیں ایسی صورتحال میں غریب کہاں جائے غریب عوام کاکوئی بھی پرسان حال نہیں ماہ صیام میں بھی عوام اشیاء ضروریہ کی سستے داموں دستیابی ناممکن ہوچکی ہے، چھوٹا گوشت(مٹن) توپہلے سے ہی عام غریب افراد کی پہنچ سے دورتھا اب بڑے گوشت کی سرکاری قیمت جو600 روپے ہے جبکہ قصاب 700 سو اور750 روپے فروخت کیاجارہا اگر زیادہ نرخ وصول کرنے پر احتجاج کیاجائے تو ان کے ساتھ نارواہ رویہ اختیارکیاجاتا ہے ،سستیؤ رمضان بازارمیں بیف 580 روپے میں فروخت ہورہا ہے ،عوامی حلقوں ،سفید پوش اورمزدور طبقے نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔