گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے :کمشنرسبی

سبی (نامہ نگار)کمشنر   بالاچ عزیز نے  سبی بازار میں مختلف  دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے سرکاری سٹوروں سمیت سبی بازار کے مختلف دکانوں سبزی و فروٹ فروشوں کے سٹالوں پر گئے جہاں پر نہ صرف انہوں نے نرخنامے چیک کیے بلکہ اشیاء خورد و نوش کے معیار کو بھی خصوصا چیک کیا۔ اس موقع پرکمشنر سبی بالاچ عزیز نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء  اور گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔   انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہم ایک اسلامی ملک میں رہتے ہوئے ماہ رمضان کے تقدس اور احترام کا خیال نہیں رکھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن