گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وزیرِداخلہ و چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا، نواز شریف دو مرتبہ جھوٹ بول کر ملک سے فرار ہوگئے تھے لیکن آپ کا لیڈر میدان میں کھڑا ہے، بھگوڑوں کا عمران خان سے کیا مقابلہ ہے،،عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز نے نہایت غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے انہوں نے دفتر خارجہ پر الزام لگایا ۔ مریم نواز کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں۔ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما شکیل آفریدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پرکاشف آفریدی ،عتیب شاہ نذیر آفریدی بھی ملاقات میں شریک تھے،شہریار آفریدی نے کہا کہ، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں، تحریک انصاف وفاق پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت اور اسکا ووٹ بنک نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے،پی ٹی آئی کے رہنما شکیل آفریدی نے کہا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی بہترین تھی، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم ملک کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔