انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے: اسٹنٹ کمشنر لورالائی

 لورالائی (نامہ نگار)  اسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ  نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ  عوام کو ماہ صیام میں ریلف پہنچانے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز رمضان سستا بازار کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سستا بازار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹا اور چینی فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر اشیاء  یوٹیلیٹی سٹور کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سستے بازار میں پہلی مرتبہ عوام کو ریلف مل رہاہے۔ انہوں نے  سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی ضروریات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار سستا بازار میں فراہم کی  جائے۔

ای پیپر دی نیشن