ملکی سلامتی اورجمہوریت پر آنچ نہیں آنے دینگے: طارق ڈوگر

Apr 08, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) پی پی 139 کے امیدوار طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی ،مفادات کو بھی دائو پر لگادیا مگر سپریم کورٹ نے تمام تر حالات کا جائزہ لیکر جوفیصلہ دیا ہے وہ حق اور سچ کی فتح ہے ہم پاکستان کی سلامتی اورجمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے وزیراعطم عمران خان نے جو خطرناک کھیل کھیلا ہے اس کا شکاراپوزیشن نہیں وہ خود ہونگے عمران خان کو ہیرو ثابت کرنے کیلئے غیر ملکی طاقتوںکا نام لیکر پاکستان کیلئے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں ان حالات میں ملک کی مقتدر قوتوں کو کردارادا کرنا ہو گا ان خیالات کااظہارانہوںنے روشن کینال گارڈن میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

 حاجی طارق محمودڈوگر نے کہاکہ اپوزیشن نے اسمبلی کے اندر اپنی برتری ثابت کردی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے رائے شماری کی بجائے وزیراعظم کے دبائو پر جوحکم نامہ جاری کیا وہ خلاف قانون وآئین ہے ۔

مزیدخبریں