گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما غلام دستگیر خان، ایم پی اے وسا بق صو بائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر، ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرؤف مغل ایم پی ایز ایم پی عمران خالد بٹ،مسلم لیگ ن کے سٹی کے راہنماؤں سٹی صدر سلمان خالد بٹ پومی بٹ، سینئر نائب صدورسابق مئیر شیخ ثروت اکرام، صدر چیمبر آف کامرس شعیب بٹ،سٹی نائب صدرجمشید ایوب بٹ صدر پی پی 62 قلعہ دیدار سنگھ شیخ شاہد فیاض نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 3اپریل کو کئے جانے والے تمام اقدامات غیر آئینی قرار دے کر آئین پاکستان بچا لیا عوام عطیم فتح پر شکرانے کے نوافل ادا کریں عوام کی دعاؤں سے ہفتہ کے روز فاشسٹ اور جعلی وزیر اعظم کو ہمیشہ کے لئے رخصت کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنماؤں نے اپنے بیان میں کیا ن لیگی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی جیت اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے اور غیر جمہوری قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ۔اپوزیشن کو غدار قرار دینے کی کوشش کر کے جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو شکست فاش ہوئی در حقیقت عمران خان کا نام نہادسر پرائز اور فاشزم پاکستان کو بہت پیچھے لے گیا تھاجس کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے تلافی ہو گئی۔