گکھڑمنڈی: نوسر بازوں نے 2بیوپاریوں سے دولاکھ روپے ہتھیا لئے

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوئوں نے جی ٹی روڈ پر میڈیکل سٹور کے مالک حسن محموداور اس کے 2ملازمین سے 65ہزار روپے، شرقی راہوالی محلہ چراغ پورہ کے زاہد حسین اور اس کے دوست محمود الحسن سے 22ہزار روپے چھین لئے اور فرارہوگئے۔دریں اثناء گائوں کالے والا کے رہائشی مسیحی رہنما پادری شہباز مسیح کی کارکالے والا بازار سے چور لے گئے دوسری طرف راہوالی میں پہلے روز ہی لگنے والی منڈی مویشیاں میں نوسر بازوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ڈی جی خان سے آئے دو بیوپاریوں سے 2لاکھ روپے ہتھیا لئے اور فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن