ڈپٹی کمشنرحافظ آباد نے رمضان بازارمیں اشیاء کی قیمتوں،کوالٹی کا جائزہ لیا

Apr 08, 2022

حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے حافظ آباد سٹی میں لگائے جانے والے رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے آٹا، چینی، گوشت، سبزیوں ، پھلوں، مشروبات کے اسٹالز اور فیئر پرائس شاپس کا دورہ کیا۔اوروہاں سستی اشیائے خوردونوش کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں خریداروں کے رش سے اس بات کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ یہاں چیز یں عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فیئر پرائس شاپس پر بیسن، دالوں، آلو، پیاز، سبزیوں اور پھلوں پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے۔اس طرح آٹا، چینی ، گوشت اور دیگر اشیاء بھی عام مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہیں۔انکا کہنا تھا کہ چیزوں کی قیمتوں او ر کوالٹی کو مانیٹر کر نے کیلئے وہ خود بھی تمام رمضان بازاروں کے دورے کر رہے ہیں۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں کہ وہ بھی رمضان بازاروں او رعام مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی مقرر قیمتوں پر دستیا بی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔اس موقعہ پر انہوں نے رمضاں بازار میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو کہا کہ تمام اسٹالز پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بازار کے اوقات کار کے دوران کسی بھی چیز کی قلت نہیں ہونی چاہئے ۔

مزیدخبریں