کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو حصوں میں تقسیم

Apr 08, 2022 | 11:34

ویب ڈیسک

اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل گیا

معروف کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ فنی خرابی کے باعث اڑان بھرنے کے 25 منٹ بعد ہی واپس لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی امریکہ کے ملک کوسٹاریکا میں معروف کارگو کمپنی کا بوئنگ 757 طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بوئنگ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 34 منٹ پرجزیرہ مہاباس کے سان جوزے ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی گئی جس کے بعد طیارے کو واپس سان جوزے ایئرپورٹ پر ہی اترنے کی ہدایت کی گئی۔لینڈنگ کی تیاری کے دوران طیارہ ایئرپورٹ کے مغرب میں 2 منٹ تک فضا میں چکر لگاتا رہا تاہم ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران مرکزی رن وے پر پھسل کر دور جاگرا اور دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کے عملے کو بحفاظت نکال کر طیارے کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیا۔

مزیدخبریں