سپریم کورٹ کا فیصلہ :اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کرلیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسپیکر اسدقیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو صبح دس بجے طلب کرلیا، اجلاس میں عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، اجلاس کا ایجنڈا آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔گذشتہ روز سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا۔عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو صبح ساڑھے دس بجے سے پہلے بلا کر جلد از جلد عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...