ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہئے،شیخ رشید

میں نے تو 3 ماہ پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو، اسمبلی توڑ دو

چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے تو 3 مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو، اسمبلی توڑ دو، ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہئے،ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہیے اور باہر نکل کر قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے اصل چہرے کیا ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کے سارے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی، گندی نالی کی اینٹوں کو اقتدار کے محل میں لگایا جا رہا ہے، بیرونی طاقتیں ہماری آزادی اور خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں اور بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی ہیں اور بندوں کو خریدتی ہیں، پہلے بڑے چوروں کو صحت کے بہانے باہر بھگایا جاتا ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں، قوم کو سب پتہ ہے کہ کیا ہوا ہے کیوں ہوا ہے اور کس نے کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگرکوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو نہیں جناب، ہم ان چوروں اور ڈاکووں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورے دیئے تھے، میںنے تو 3 مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو، اسمبلی توڑ دو، میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب کہتا تھا ایمرجنسی لگا دو گورنر راج لے آئو، میں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہئے، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ہمیں باہر نکلنا چاہئے اور قوم کو بتانا چاہئے کہ اپوزیشن والوں کے اصل چہرے کیا ہیں، یہ کرائے کے ٹٹو ہیں اور یہ وہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی، ان کے خلاف یہی ایک ہی حل ہے، آخری آپشن یہ ہے ہم استعفے دے دیں۔

ای پیپر دی نیشن