چین کے لئے پاکستانی برآمدات رواں سال کے پہلے دوماہ کے دوران چھ کروڑسترلاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی

Apr 08, 2022 | 16:37

ویب ڈیسک

چین کے لئے پاکستانی برآمدات رواں سال کے پہلے دوماہ کے دوران چھ کروڑسترلاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں23 فیصد سے زائد ہیں۔چین کے کسٹمز حکام کی جانب سے سرکاری اعدادوشمارکے مطابق کوروناوبا کے باوجود دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔پچھلے ماہ تجارت اورسرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائودنے ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیاتھا کہ چین نے خنجراب بارڈرکھول دیاہے جس سے چین کے لئے پاکستان کی برآمدات میں مزیداضافہ کرنے میں مددملے گی۔انہوں نے برآمدکنندگان پرزوردیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اورچین کے لئے اپنی برآمدات کے حجم میں اضافہ کریں۔

مزیدخبریں