پاکستان اور چین کا خصوصی اقتصادی زونز پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

پاکستان اور چین نے سی پیک خصوصی اقتصادی زونز بالخصوص رشہ کئی، علامہ اقبال، DHABEJI اور بوستان کے اقتصادی زونز پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس اطمینان کا اظہار مشترکہ ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سرمایہ کاری بورڈ کی سیکرٹری فرینہ مظہر اور چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل YING XIONG نے مشترکہ طور پر کیا۔فریقین نے فریم ورک معاہدے پر موثر انداز میں عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا جس پر گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورئہ چین کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔اجلاس کے دوران چین کے JIANGSU ، ZHEJIANG، SHANDONG اور GUANGDONG صوبوں نے پاکستان کے صوبائی سرمایہ کاری بورڈز کے ساتھ روابط قائم کرنے اور وہاں سرمایہ کاری کے لئے اپنی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔چینی وفد نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن