پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کر دیا۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم ادارے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو محاذ آرائی کی پوزیشن پر لے آئے ہیں اور ان کے فیصلوں نے ریاست کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے، اس کا واحد حل چیف جسٹس کا استعفیٰ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بغیر کسی تاخیر کے استعفی دے دینا چاہئے۔