اسحاق ڈار نے رواں ماہ شیڈول دورہ امریکہ منسوخ کر دیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں ماہ شیڈول دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ فیصلہ ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث کیا گیا۔اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ 10 سے 16 اپریل کو شیڈول تھا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف، سعودی عرب، یو اے ای حکام کے ساتھ اہم میٹنگز شیڈول تھیں۔ مذکورہ اجلاسوں میں اب خزانہ، اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...