عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے،مولانا اسعد محمود

Apr 08, 2023


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات اور جے یو آئی(ف)کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے،ایک بیان میں مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پاکستان کے مجرم کے ساتھ بات نہیں ہوگی، عمران خان نے آئین توڑا اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منتخب نمائندوں کی بات کو نہیں سنا جارہا، جب ہماری بات کو نہیں سنا جارہا تو فیصلے کو کیسے تسلیم کرلیں، آج سے تو لمبی لڑائی شروع ہوئی ہے، اس لڑائی میں پارلیمنٹ ہی جیتے گی۔
جے یو آئی ف 

مزیدخبریں