پی ٹی آئی حکومت نے مردم شماری درست نہ کی تو کابینہ چھوڑ دی: فیصل سبزواری

Apr 08, 2023


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 2017ءمیں ہمیں مردم شماری میں محض ایک کروڑ 60 لاکھ گنا گیا جبکہ اس مردم شماری میں لاہور کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ کی گنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے یہ تحریری معاہدہ کیا کہ ہماری مردم شماری کو درست کریں۔ انہوں نے نہیں مانا تو ہم نے 2019ءمیں ان کی کابینہ چھوڑ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وفاقی وزیر ہوتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ موجودہ مردم شماری پر شدید تحفظات ہیں۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ ہر شخص کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہے۔ اس مردم شماری کو شفاف کرنا ہے تو نادرا سے مدد لینا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم درست گنے نہیں جائیں تو ہمیں درست ٹیکس کا حصہ بھی نہیں ملے گا۔ پاکستان میں آبادی کے تناسب سے وفاق‘ صوبوں کو ٹیکس دیتا ہے۔
سینیٹر فیصل

مزیدخبریں