عمران کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل روکنے کا کیس، حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع

عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا،آئندہ سماعت تک تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے کیس عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔سیشن عدالت میں گرفتاری کے خوف سے حسان نیازی نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ، درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے کی ۔عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا، حسان نیازی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی جس کو عدالت نے منظور کرلیا،سیشن عدالت نے آئندہ سماعت تک تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ 286/23 درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن