آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستیں دائر

 نیب کی تفتیشی رپورٹ سے اب تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،درخواستوں میں موقف

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔ آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس میں وکیل امجد پرویز نے وزیراعظم شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی تفتیشی رپورٹ سے اب تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے ضمنی تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا۔درخواستوں میں عدم شواہد کی بنا پر ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن